pic

ماں کی محبت نے سب کو غلط ثابت کر دیا

.ایڈیسن اسکول سے آیا تو اس نے ماں کو ایک پرچہ دیتے ہوئے بتایا کہ استاد نے تاکید کی تھی کہ صرف ماں کو دینا

، ماں نے پرچہ کھولا اور زارو قطار روتے ہوئے بلند آواز میں پڑھنے لگی: تمہارا بیٹا جینئیس ہے۔ جبکہ ہمارے اسکول میں اتنا اچھا کوئی استاد نہیں جو اسکی تربیت کرسکے: اس لئے اسے خود ہی پڑھاوُ۔

پھر اس کی ماں نے اس کی گھر پر تربیت شروع کردی اور اس کو گھر پر پڑھانا شروع کیا۔
بہت عرصے بعد جب ایڈیسن کئی ایجادات کرچکا تھا۔

اس کی ماں فوت ہوچکی تو اسے ماں کے کاغذات میں سے ایک پرانا پرچہ ملا، کھولا تو وہی پرچہ تھا جو اسکول والوں نے دیا تھا: نمناک آنکھوں سے وہ پرچہ پڑھنے لگا، تمہارا بیٹا ذہنی معذور ہے۔ ہم اسے اسکول میں برداشت نہیں کرسکتے۔

اس نے اپنی ڈائری میں لکھا: بیشک تھامس ایڈیسن ایک ذہنی معذور بچہ تھا۔

جسے اس کی ہیرو ماں یے جینئیس بنا دیا! جسے دنیا والوں نے رد کر دیا، جسے ذہنی معذور کہہ دیا، ماں کی محبت نے وہاں سب کو غلط ثابت کر دیا، اور اسے ایسی شخصیت بنا دیا، جس کے صرف لوگ خواب دیکھتے ہیں۔

Leave a Reply